دوست اور اس کی مجلس عاملہ

(1) دوست DOST (Director Of Sober Technology)  ایک تحصیل کا مکمل انچارج ہوگا۔
(2) اس کی تعلیم کم از کم 16 سالہ ہوگی۔
(3) اس کا طاق ہونا ضروری ہوگا۔ صوم و صلوۃ کا پابند، صاحب ریش ہونا اور بااخلاق ہونا ضروری ہے۔ بہتر مینجمنٹ، قائدانہ صلاحیت کا مالک ہوگا۔
(4) اس کی عمر 30 سال سے 35 سال کے درمیان ہوگی۔
(3) یہ تحصیل کےاندر
(i) تمام بے روزگاروں کی رجسٹریشن، ملازمت، تنخواہ کا ذمہ دار ہوگا۔
(ii) تمام طلباء کی سکالر شپ اور ان کے معاملات کا انچارج ہوگا۔
(iii) تحصیل میں بننے والے ہزاروں مکانوں کی نگرانی کا ذمہ دار ہوگا۔
(iv) جن نوجوانوں کو قرضہ حسنہ دیا جائے گا ان کے معاملات کا بھی انچارج ہوگا۔
(v) ریڑھی سے لے کر بڑی انڈسٹری تک تمام کاروباری معاملات کا انچارج ہوگا۔
(vi) تمام معذوروں کی دیکھ بھال اور معاملات کا انچارج ہوگا۔
(vii) تمام زمینداروں، کاشتکاروں کے لیے امدادی سرگرمیوں کا انچارج ہوگا۔
(viii) تمام تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلباء کو دی جانے والی مراعات کا انچارج ہوگا۔
(ix) تمام ایریا میں پبلک کی ضروریات اور مسائل کو حل کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔
(x) مقامی ترقیاتی کاموں کو شروع کروانے اور مکمل کروانے کا ذمہ دار ہوگا۔
(6) دوست کی تنخواہ (Unlimited)ان لمٹٹد ہوگی۔ وہ اپنی ضرورت کے مطابق اخراجات کرسکے گا۔ اس کی اور اس کی فیملی کی تمام مالی ضروریات پوری کرنا سسٹم کی ذمہ داری ہوگی۔
(7) تحصیل لیول پر اخراجات کی حدود وہ خود مقرر کرے گا۔ زیادہ اخراجات اور مناسب اخراجات کرنے والے کو Appreciate کیا جائے گا۔
(8) DOST اپنی سہولت کے لیے اپنی مرضی کے افراد پر مشتمل کابینہ/ مجلس عاملہ تشکیل دے گا۔ جس کی منظوری مرکز سے حاصل کرے گا۔ پھر ان کی تنخواہ بھی ان کی ضروریات کے مطابق فکس کرے گا۔ ان میں تمام شعبہ جات کا کام تقسیم کرے گا۔
(9) تحصیل لیول پر تھنک ٹینک بھی بنایا جائے گا۔ جو دوست کو گائیڈ اور ہیلپ کرے گا۔