نوکری سے پہلے تنخواہ سب کے لیے

اس میں تمام بے روزگار نوجوانوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ ممبر بنیں اور salary before job میں شامل ہو جائیں۔ اس میں پہلے تنخواہ دی جائے گی پھر 2 سے 6 ماہ کے اندر ان کی تعلیم و ہنر کے مطابق جاب بھی دی جائے گی۔
تنخواہ کا شیڈول و معیار کچھ یوں ہوگا۔
ان پڑھ مزدور کےلیے 20 ہزار ماہوار
مستری یا سکلڈ لیبر کے لیے 30 ہزار ماہوار
میٹرک تک تعلیم والے(بغیر سکلڈ) افراد 30 ہزار ماہوار
میٹرک سکلڈ لیبر 35 ہزار ماہوار
گریجویٹ 40 ہزار ماہوار
16 سالہ تعلیم والے 50 ہزار ماہوار
18 سالہ تعلیم والے 60 ہزار ماہوار
20 سالہ تعلیم (پی ایچ ڈی) 70 ہزار ماہوار
اگر آپ بے روزگار ہیں تو پھر عمر کی کوئی حد رکاوٹ نہیں ہوگی۔ اگر آپ پینشر ہیں تو پھر آپ اس کیٹیگری میں جاسکیں گے۔
اس میں تعلیم سے فارغ طلباء یا تعلیم کو چھوڑ کر عملی زندگی میں شامل ہونے والے افراد شامل ہوں گے۔
اس میں شامل ہونے والے افراد مرد، خواتین کی کم از کم عمر 18 سال ہوگی اس سے کم عمر بچے، طلباء کی کیٹیگری میں شامل ہوں گے۔
یہ سب افراد ممبر شپ حاصل کریں گے اپنا ڈیٹا دیں گے۔ ہمارے لوکل  DOST (ڈائریکٹر آف سوبر ٹیکنالوجیز) کے پاس اپنا سی وی جمع کروائیں گے جبکہ ان پڑھ یا کم تعلیم والے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی دے کر ایک حلفیہ بیان سادہ کاغذ پر جمع کروائیں گے کہ ہمیں جب جاب دی جائے گی تو ہم جائن کریں گے۔
سب افراد کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق جاب آفر کی جائے گی جس کو جائن کرنا ضروری ہوگا۔
نوٹ : سحر منصوبہ کی لانچنگ کے 3 ماہ کے اندر سسٹم کو آپریٹنگ پوزیشن پر لایا جائے گا۔ اس کے بعد  Salary before Job پروجیکٹ کو شروع کیا جائے گا۔ اس دوران نوجوانوں کی رجسٹریشن اور کیٹیگری وائز فہرستیں تیار کی جائیں گی۔ ہر تحصیل میں DOST اور اس کی کابینہ بنائی جائے گی۔ جس میں ایسے نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا جو پہلے مرحلہ میں رضاکارانہ طور پر کام شروع کریں گے۔
نوٹ: اس پروگرام میں معذور افراد بھی شامل ہوں گے۔