سحر پروجیکٹ 100 سے زائد شہروں میں نیٹ ورک بنا رہا ہے

سحر پروجیکٹ کا ہیڈ آفس اسلام آباد میں اس لیے کچھ لوگوں کیا خیال ہے کہ اس پروجیکٹ کے تحت فری مکان صرف اسلام آباد یا راولپنڈی میں ملیں گے لیکن ایسا نہیں ہے۔ سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ سحر پروجیکٹ کے تحت مکان ہر تحصیل لیول دیئے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے ہر تحصیل میں پہلے سے موجود ہاؤسنگ کالونیز میں پلاٹس خرید کر سحر پروجیکٹ کے تحت مکان بنا کر دیں گے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ سحر پروجیکٹ اس وقت 100 شہروں میں اپنا نیٹ ورک بنا رہا ہے۔

جن جن شہروں میں نیٹ ورک مکمل ہوتا جائے گا وہاں مکانوں کے پروجیکٹ پر کام شروع ہوتا رہے گا۔ پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ سحر پروجیکٹ میں رجسٹریشن کروانے والے ممبران کو مکان ان کے اپنے علاقے میں ہی ملے اور اس کے لیے جو طریقہ کار بتایا گیا ہے اس پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سحر پروجیکٹ میں رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے اور کسی بھی مرحلے سے کسی فرد سے کوئی پیسا نہیں لیا جائے گا۔ صرف سحر کے ممبران کو اپنے لیے روز مرہ ضروریات کی اشیاء سحر کوڈ والی شاپس سے خریدنا ہے اور یہ خریداری وہ اپنی مرضی اور سہولت کے مطابق کرسکتے ہیں۔ طے شدہ مدت میں جو ممبران اس طریقہ کار پر عمل کرتے رہیں گے وہ مکان حاصل کر پائیں گے۔

2 thoughts on “سحر پروجیکٹ 100 سے زائد شہروں میں نیٹ ورک بنا رہا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *