بغیر بینک اکاؤنٹ کے سحر سسٹم میں شامل رہنے کا طریقہ
سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ شروع میں فری مکان کے لیے ممبران کو بینک اکاؤنٹ کھلوانا ضروری تھا لیکن جب ممبران کو بینک اکاؤنٹ کھلوانے میں مشکل پیش آئی تو وقتی طور پر ممبران کے لیے بینک اکاؤنٹ کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ اب ممبران بینک اکاؤنٹ کھولے بغیر بھی سحر سسٹم کے تحت فری مکان حاصل کرسکتے ہیں۔ پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ ممبران اپنے اپنے علاقے میں سحر کوڈ والی دکان تلاش کریں جس کی فہرست سحر کی ویب سائٹ اور فیس بک پیج پر موجود ہے۔ سحر کوڈ والی دکان سے نقد ادائیگی کرکے خریداری کروائیں اور رسید پر سحر کوڈ لازمی لکھوائیں۔ جب آپ ہر ماہ مطلوبہ مالیت کے برابر خریداری کرلیں گے ان رسیدوں کو مکان کی قسط کے طور پر جمع کرواسکیں گے۔ پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ سحر کوڈ والی دکانوں کی تشہیر ترجیحی بنیادوں پرکی جارہی ہے اور اس حوالے سے ممبران اپنے علاقے میں موجود سحر کے نمائندگان سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
مزید تفصیلات کے لیے یہ ویڈیو ملاحظہ فرمائیں