راولپنڈی میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تیاری شروع کردی، پروفیسر منور احمد ملک
معاشی انقلاب کے منفرد منصوبے سحر کے تحت پہلے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سحر کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ پہلا ہاؤسنگ پروجیکٹ راولپنڈی میں شروع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ممبران کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ جنوری سے اپریل چار ماہ کی خریداری کا ثبوت فراہم کرکے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی اسکیم میں شامل ہوں۔ پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ سحر پروجیکٹ کے تحت مکان حاصل کرنے کے لیے ممبران کو پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ وہ سحر کوڈ والی دکانوں سے خریداری شروع کریں اب اس حوالے سے باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے کہ پہلا ہاؤسنگ پروجیکٹ راولپنڈی میں ہوگا جس کے لیے ممبران کو جنوری سے لے کر اپریل تک چار کے دوران سحر کوڈ والی شاپس سے خریداری کی رسیدیں فراہم کرنا ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ صرف انہی شاپس سے خریداری کی رسیدوں کو قبول کیا جائے گا جن کی لسٹ سحر کی ویب سائٹ پر موجود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی دوسرے شہروں میں بھی ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے تاہم فی الحال دیگر شہروں کے ممبران بھی کچھ شرائط کے ساتھ راولپنڈی والے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شرائط کی مکمل تفصیلات فیس بک اور ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
تفصیلات کے لیے لنک موجود ہے