سحر کوڈ والی دکانوں کا بڑی تعداد میں ڈیٹا پبلش کر دیا گیا

سحر کے تحت پہلے ہاؤسنگ پروجیکٹ کا اعلان ہوتے ہی بڑی تعداد میں ممبران کی طرف سے یہ سوال پوچھا جارہا ہے کہ سحر کوڈ والی دکانوں کی مکمل فہرست کب تک ویب سائٹ پر پبلش ہو جائے گی۔ اس حوالے سے سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ بڑی تعداد میں سحر کوڈ والی دکانوں کی فہرست ویب سائٹ پر پبلش کردی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ جن کاروباری افراد نے اس ماہ تک اپنی دکان یا کاروبار کو سحر پروجیکٹ میں رجسٹرڈ کروایا ہے ان کا ڈیٹا مارچ کے آخر تک ویب سائٹ پر پبلش کر دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا سحر کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو 100 سے زائد شہروں میں دکانوں اور کاروبار کو سحر پروجیکٹ میں رجسٹرڈ کرنے میں مصروف ہیں اس لیے جیسے جیسے دکانیں رجسٹرڈ ہوتی رہیں گی ان کی تفصیلات ویب سائٹ پر پبلش کی جاتی رہے گی۔ پروفیسر منور احمد ملک نے سحر پروجیکٹ کے ممبران کو آگاہ کیا ہے کہ اب ویب سائٹ پر کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اس لیے وہ روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں وہاں پر انہیں ہر قسم کی معلومات اور سحر پروجیکٹ کے اعلانات کا پتا چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں ممبران کو انفرادی طور پر جواب دینا ایک مشکل عمل ہے اس لیے ممبران کوشش کریں کہ ویب سائٹ کو ریگولر بنیادوں پر وزٹ کریں تاکہ وہ تازہ ترین صورت حال سے باخبر رہ سکیں اور بروقت سحر پروجیکٹ کے تحت ملنے والے فوائد حاصل کرسکیں۔ پروفیسر منور احمد ملک نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ سحر پروجیکٹ کے تحت فری مکان کے لیے رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں اور کسی بھی مرحلے پر کسی بھی ممبر سے کوئی پیسا نہیں لیا جائے گا اس لیے بے فکر ہو کر پروجیکٹ کو جوائن کریں۔

8 thoughts on “سحر کوڈ والی دکانوں کا بڑی تعداد میں ڈیٹا پبلش کر دیا گیا

  • March 20, 2023 at 9:29 pm
    Permalink

    Masha Allah in projects ki kamyabion k Liya Dua go Hain

    Reply
  • March 20, 2023 at 9:30 pm
    Permalink

    Hyderabad main sehr code wali shops ka intizar hay

    Reply
    • March 23, 2023 at 2:01 am
      Permalink

      Karachi shah faisal colony

      Reply
  • March 21, 2023 at 12:00 am
    Permalink

    Sir hamey kese pta chaley ga k hm register hogae hai??

    Reply
  • March 21, 2023 at 1:14 am
    Permalink

    Aoa sir, sargodha mien aap ka koi representative mojood ha, ya aap ka WhatsApp number ya email ya office address kia ha plz?

    Reply
  • March 21, 2023 at 7:03 am
    Permalink

    تحصیل لیاقت پور کے مختلف شہروں اور قصبات کی سحر کوڈ دوکانوں کی فہرست بھی شائع کریں۔۔

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *