ویب سائٹ پر نیا فیچر، 50 شہروں کے لیے اچھی خبر

سحر پروجیکٹ کے تحت ممبران کو فری مکان کی سہولت فراہم کرنے کے لیے سحر کی ویب سائٹ کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے۔ سحر کوڈ والی دکانوں کی فہرست ترجیحی بنیادوں پر ویب سائٹ پر پبلش کی جارہی ہے اور اب تک پچاس کے قریب شہروں کا ڈیڑھ ہزار کے قریب دکانوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر پبلش کر دیا گیا ہے۔ ممبران کی جانب سے اس نئی ڈویلپمنٹ کو بہت سراہا گیا ہے۔

سحر پروجیکٹ کے ممبران کی جانب سے یہ مطالبہ بھی سامنے آرہا تھا کہ جن شہروں میں سحر کوڈ والی شاپس رجسٹرڈ ہو چکی ہیں ان کی فہرست الگ سے ویب سائٹ پر ڈسپلے کی جائے۔ سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے ممبران کی اس خواہش کو مد نظر رکھتے ہوئے ویب سائٹ پر ایک نئے فیچر کا اضافہ کروا دیا ہے۔

پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ ویب سائٹ پر Cities کے نام سے ایک بٹن ایڈ کر دیا گیا ہے اور سحر کوڈ والی دکانوں کے سیکشن میں بھی بٹن ایڈ کر دیا گیا ہے۔ اس بٹن کو پریس کرنے سے سکرین پر شہروں کی فہرست ڈسپلے ہو جائے گی۔ یہ فہرست انگریزی حروف تہجی کے حساب سے ڈسپلے ہوگی اس لیے آپ کو اپنا مطلوبہ شہر تلاش کرنا آسان ہوگا۔

آپ جس شہر میں سحر کوڈ والی دکان تلاش کرنے چاہیں اس نام پر کلک کریں گے تو ایک نیا پیج کھل جائے گا جس میں اس شہر کے حوالے سے پوسٹ دکھائی دے گی۔ اس پوسٹ کے امیج یا ٹائٹل پر کلک کرنے سے سحر کوڈ والی دکانوں کی فہرست دکھائی دے گی۔ اس فہرست کے ٹیبل کے اوپر بھی سرچ باکس دیا گیا ہے جہاں آپ سہولت کے ساتھ دکان تلاش کر سکتے ہیں۔ پروفیسر منور احمد ملک نے ممبران سے کہا ہے کہ وہ ویب سائٹ کو باقاعدگی سے وزٹ کریں تاکہ انہیں فری مکانوں کے حوالے سے تمام معلومات بروقت ملتی رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *