فری مکان کیلئے نئی رجسٹریشن کرانے کا طریقہ
سحر پروجیکٹ کی پورے پاکستان میں دھوم مچ چکی ہے اور سحر کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پیجز وزٹ کرنے والے لوگ پوچھتے ہیں کہ اب بھی فری مکان کے لیے اپلائی کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ مزید افراد بھی سحر پروجیکٹ کے تحت فری مکان حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن کا طریقہ کار بہت آسان ہے۔ سحر کی آفیشل ویب سائٹ وزٹ کریں۔ ویب سائٹ کے مین مینیو میں رجسٹریشن کا بٹن موجود ہے اس کے علاوہ مین پیج پر بھی نمایاں طور پر رجسٹریشن کا لنک موجود ہے۔ جب آپ اس لنک پر کلک کریں گے تو رجسٹریشن والی سائٹ سامنے دکھائی دے گی۔ اس میں آپ فری مکان والا فارم اوپن کرکے اپنا ڈیٹا انٹر کریں گے۔ ڈیٹا انٹر کرتے ہی آپ کی رجسٹریشن مکمل ہو جاتی ہے۔
پروفسیر منور احمد ملک نے بتایا کہ رجسٹریشن کے بعد ممبران اپنے علاقے میں سحر کوڈ والی دکانوں سے خریداری شروع کرسکتےہیں۔ سحر کوڈ والی دکانوں کی فہرست بھی ویب سائٹ پر موجود ہے۔ اور مزید دکانوں کی رجسٹریشن کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ فری مکان کے حوالے سے دیگر تفصیلات ہماری ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ممبران ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ویڈیوز دیکھ کر تمام معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
Sehr code shop not available in Gujrat if any shop exist so plz mentioned.
Kiya yh Karachi me aveleble hai hum Karachi me ly sakty Hain or kis are me