سحر پروجیکٹ میں بزنس اونرز کے لیے پرکشش سہولیات شامل ہیں

سحر پروجیکٹ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹس شیئر کرنے کا مقصد سحر کے ممبران کو معلومات سے آگاہی اور مکان کے حصول میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ آج 100 سے زائد مزید دکانوں کا ڈیٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔ یہ پہلے سے موجود شہروں کی فہرست میں کے علاوہ ہے۔ جن شہروں کی فہرست اپ ڈیٹ ہوئی ہے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، حافظ آباد، خانیوال، جتوئی، چوبارہ، علی پور، کروڑ، لیہ، ملتان اور مظفر گڑھ کے شہر شامل ہیں۔ ان شہروں کے ممبران اپنے علاقوں میں مزید دکانوں کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔

پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ دکانداروں اور کاروباری افراد کے لیے سحر پروجیکٹ  ساتھ جو ایگریمنٹ کیے جارہے ہیں اس میں حیران کن اور پرکشش مراعات اور سہولیات شامل ہیں۔

پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ سحر کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو پاکستان بھر میں 100 سے زائد شہروں میں دکانداروں اور کاروبار کی رجسٹریشن میں مصروف ہیں جو کاروباری افراد اپنے بزنس کو سحر پروجیکٹ میں رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں وہ اپنے علاقے کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو سے رابطہ کرسکتے ہیں جن کی فہرست سحر کے فیس بک پیج پر موجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *