سحر پروجیکٹ کے تحت فری مکان ملنے کا ٹائم شیڈول؟

سحر پروجیکٹ کے حوالے سے اکثر یہ سوالات پوچھا جاتا ہے کہ فری مکان کی رجسٹریشن کے بعد مکان کتنے عرصے بعد ملے گا اور سحر کوڈ والی دکانوں سے ماہانہ خریداری کی حد کیا ہے؟

سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ اگر کوئی ممبر سحر کوڈ والی دکانوں 10 ہزار ماہانہ خریداری کرتا ہے تو اس کو 20 سال تک یہ عمل کرنا ہوگا اور خریداری کی گئی رقم مکان کی قسطیں تصور ہوں گی اور اگر کوئی ممبر ماہانہ خریداری 20 ہزار روپے کرتا ہے تو اس کو 10 سال تک یہ عمل کرنا ہوگا اور خریداری کی گئی رقم مکان کی قسطیں تصور ہوں گی۔

پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ رجسٹریشن کے بعد فری مکان 5 سال سے 10 سال کی مدت کے کے درمیان مل جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مکان کی مدت ہر علاقے اور ہر ممبر کے لیے تھوڑی مختلف ہوسکتی ہے لیکن 5 سے 10 سال کے درمیان ہر رجسٹریشن کروانے والے کو مکان مل جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فری مکان کی رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں ہے اور کسی بھی مرحلے پر ممبران سے کوئی فیس یا رقم وصول نہیں کیا جائے گی اس لیے اس میں کسی قسم کے دھوکے یا فراڈ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بعض حاسدین اس منصوبے کے بارے میں بے بنیاد پروپپگنڈہ کرتے ہیں لیکن ممبران ان کی باتوں میں آئے بغیر رجسٹریشن کے بعد سحر کوڈ والی دکانوں سے خریداری کا عمل جاری رکھیں اور بتائے گئے طریقے کار کے مطابق سحر کوڈ والی رسیدیں جمع کراتے رہیں۔

One thought on “سحر پروجیکٹ کے تحت فری مکان ملنے کا ٹائم شیڈول؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *