سحر پروجیکٹ کے رضا کاروں کے لیے اہم پیش رفت

سحر پروجیکٹ کے لیے فری مکانوں کی رجسٹریشن کے لیے جہاں لوگوں نے انفرادی طور پر اپنا فارم پر کیا وہیں سحر کے رضا کاروں نے بھی بڑی محنت کی۔ سحر کے رضا کاروں نے اپنے اپنے علاقوں سے لوگوں کو فری مکانوں کی رجسٹریشن کے لیے مدد فراہم کی ان کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا عمل ممکن بنایا۔

سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے کہا ہے کہ اب رضا کاروں کے لیے اپنی محنت کا صلہ وصول کرنے کا وقت آچکا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن رضا کاروں کی تعلیم میٹرک یا ایف اے کے برابر ہے وہ اپنے علاقے کے مارکیٹنگ ایگزیکٹوز سے رابطہ کریں تاکہ انہیں پیکج دیا جاسکے۔ اسی طرح جن رضا کاروں کی تعلیم ماسٹر لیول کی ہے وہ ڈائریکٹ ہیڈ آفس رابطہ کریں تاکہ ان کو بھی پیکج دیا جاسکے۔

پروفیسر منور احمد ملک نے کہا ہے سحر پروجیکٹ کے تحت شروع میں جو اعلانات کئے گئے تھے اور پیکجز کی تفصیلات بتائی گئی تھیں ان پر مرحلہ وار عملدرآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔  اس لیے جن لوگوں نے کسی بھی شعبے میں رجسٹریشن کروائی ہے وہ مطمئن رہیں اور سحر پروجیکٹ کی اپ ڈیٹس کے لیے ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں۔ مرحلہ وار تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو فوائد ملنا شروع ہو جائیں گے۔  انہوں نے مزید کہا ہے سحر معاشی انقلاب کا فارمولا ہے جو پاکستانیوں کی قسمت بدل کر رکھ دے گا۔ یہ طویل المدتی پروگرام ہے اور اس کے اثرات بھی آہستہ آہستہ سامنے آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *