سحر کوڈ والی دکانوں سے خریداری کیوں ضروری ہے؟

سحر پروجیکٹ کے تحت فری مکان کے لیے رجسٹریشن کروانے والے ممبران کی طرف سے سوال پوچھا جارہا ہے کہ سحر کوڈ والی دکانوں سے خریداری کرنا ضروری کیوں ہے؟

اس حوالے سے سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ سحر پروجیکٹ کے تحت رجسٹریشن کروانے کے بعد جب ممبران سحر کوڈ والی دکان سے خریداری کریں گے تو ان کی رقم اس دکاندار کے ذریعے ایک سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔ اسی طرح جب وہ دکاندار اس رقم سے اپنی دکان کے لیے ہول سیلر یا فیکٹری سے خریداری کریں گے تو سسٹم میں موجود رقم آگے ٹرانسفر ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے اگلے مرحلے میں ہول سیلر یا فیکٹری کا مالک بھی اپنی پروڈکٹس کی تیاری کے لیے خریداری کریں گے اور یوں سسٹم میں موجود رقم آگے ٹرانسفر ہوتی رہے گی۔ اسی طرح یہ چین بن جائے گی اور کیش سرکولیٹ کرتا رہے گا۔

پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا جتنے زیادہ ممبران فری مکانوں کے لیے رجسٹریشن کروانے کے بعد خریداری کا عمل شروع کریں گے اتنی ہی تیزی سے سسٹم میں رقم شامل ہونا شروع  ہو جائے گی اور ایک خاص حد پر جاکر سسٹم میں اتنی رقم جمع ہو جائے گی جن سے سحر کے پروجیکٹ مکمل ہوں گے جن میں فری مکانوں کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ممبران کی تعداد بڑھنے سے ہی یہ پروجیکٹ جلد فوائد دے گا اس لیے فری مکانوں اور دیگر پیجکز کے لیے رجسٹریشن مسلسل جاری رکھی گئی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ فری مکانوں کی رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس نہیں اور کسی بھی مرحلے پر کسی فرد سے کوئی رقم نہیں لی جائے گی اس لے ہر ممبر کو چاہئے کہ وہ اپنی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ دیگر افراد کو بھی اس پروجیکٹ میں لانے کی کوشش کرے تاکہ سب فوائد حاصل کرسکیں۔

2 thoughts on “سحر کوڈ والی دکانوں سے خریداری کیوں ضروری ہے؟

  • April 2, 2023 at 2:19 am
    Permalink

    ماشاءاللہ
    جزاک اللہ خیر

    Reply
  • July 6, 2023 at 3:52 pm
    Permalink

    Ye Karachi Mai bhi diya jaraha Hy ya Nahi

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *