سحر کی آفیشل ویب سائٹ کے نئے فیچرز کا ایک جائزہ
سحر پروجیکٹ کے ممبران کو فری مکان سمیت تمام فوائد بہتر انداز میں فراہم کرنے کے لیے گزشتہ ماہ ویب سائٹ پر نئے فیچرز شامل کرنے کا عمل شروع ہوا تھا۔ آج کی اس ویڈیو میں ان نئے فیچرز کا آن سکرین جائزہ لیا جائے گا۔
اگر آپ سحر پروجیکٹ کے پرانے ممبر ہیں تو آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ اب اس کا فرنٹ پیج تبدیل ہوگیا ہے۔ جب آپ سحر کا فرنٹ پیج وزٹ کرتے ہیں تو اس پر سحرپروجیکٹ کی چار تعارفی ویڈیوز کے فوراً بعد فری مکان کے حوالے سے طریقہ کار تبدیل کرنےکی ویڈیو لگائی گئی ہے۔ جس میں ممبران کو بتایا گیا ہے کہ وہ کس طرح بینک اکاؤنٹ کھولے بغیر سحر پروجیکٹ کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اس کے رجسٹریشن کا بٹن ہے جہاں سے آپ کسی بھی شعبے اور فری مکان کے لیے رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔
اس کے بعد سحر کوڈ والی دکانوں کا بلاک ایڈ ہے۔ اس بلاک میں مختلف شہروں کے نام تصاویر کے ساتھ سلائیڈ کرتے رہتے ہیں آپ اپنے شہر کی تصویر یا نام پر کلک کرکے سحر کوڈ والی دکانوں کی فہرست دیکھ سکتے ہیں۔
اس بلاک کے نیچے اپ ڈیٹس کا بلاک ہے جس میں سحر کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پبلش ہونے والی اپ ڈیٹس پڑھی جاسکتی ہیں۔ سب سے نیچے ویڈیوز کا بلاک ہے یہ ویڈیوز روزانہ کی بنیاد پر یوٹیوب پر اور فیس بک پیج پر اپ لوڈ ہوتی ہیں اور ان کے لنک ویب سائٹ پر بھی موجود ہوتے ہیں۔
اگر مینیو کی بات کریں تو اس میں بھی تین نئے بٹن ایڈ ہیں۔ اپ ڈیٹس کے بٹن پر کلک کریں تو ویب سائٹ پر جو بھی تازہ ترین معلومات پبلش ہوئی ہوں گی وہ ترتیب کے ساتھ دکھائی دیں گی۔ اس کے ساتھ شاپس لسٹ کا بٹن ہے جس پر کلک کرنے سے سحر کوڈ والی شاپس والے شہروں کی تفصیلات موجود ہوں گی۔ مینیو میں آخری بٹن شہروں کے ناموں کا ہے۔ اس پر انگریزی حروف تہجی کے لحاظ سے ان تمام شہروں کی فہرست موجود ہے جہاں سحر کوڈ والی دکانیں موجود ہیں۔
Sir please Ap Imtiaz store ko bi shamil karn is bohat fiayda Hoga sab ko thank you, my name is Imtiaz from Karachi