راولپنڈی کے بعد ہاؤسنگ پروجیکٹ کس شہر میں شروع ہوگا؟

سحر پروجیکٹ کے تحت راولپنڈی میں پہلے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں دوسرے شہروں کے ممبران کی طرف سے پوچھا جارہا ہے کہ راولپنڈی کے بعد دوسرا ہاؤسنگ پروجیکٹ کس شہر میں شروع ہوگا؟ اس حوالے سے سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ اگلے ایک دو ماہ میں جس شہر سے فری مکانوں کے لیے سب سے زیادہ ممبران رجسٹریشن کروائیں گے اس شہر میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فری مکانوں کی رجسٹریشن کے لیے رضا کار بھی محنت کر رہے ہیں لیکن ہر ممبر انفرادی طور پر بھی اپنے شہر کے دوست احباب کو رجسٹریشن میں معاونت فراہم کرے تاکہ ٹارگٹ حاصل کرنے میں آسانی ہو۔

پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ سحر کوڈ والی دکانوں کی رجسٹریشن اور فری مکانوں کی رجسٹریشن کا ایک دوسرے سے گہرا تعلق ہے۔ جن شہروں میں زیادہ تعداد میں رجسٹریشن ہورہی ہے وہاں سحر کوڈ والی دکانوں کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سحر کوڈ والی دکانوں کی رجسٹریشن کے لیے مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کی تعداد بھی بڑھائی جارہی ہے اور ویب سائٹ پر بھی مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کا ڈیٹا پبلش کر دیا گیا ہے تاکہ دکاندار حضرات اور بزنس اونرز کے لیے رابطہ کرنا آسان ہو۔

پروفیسر منور احمد ملک نے ایک با رپھر واضح کیا ہے کہ فری مکانوں کی رجسٹریشن سمیت کسی بھی مرحلے پر کوئی فیس یا رقم نہیں لی جاتی، اس لئے ہر پاکستانی بے فکر ہوکر رجسٹریشن کروائے اور اس منصوبے کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالے۔

6 thoughts on “راولپنڈی کے بعد ہاؤسنگ پروجیکٹ کس شہر میں شروع ہوگا؟

  • April 19, 2023 at 3:35 pm
    Permalink

    chkwal mein koi main depaartmental store list mein shamil naheen

    Reply
  • May 20, 2023 at 5:25 pm
    Permalink

    بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم ۔جناب پروفیسر منور صاحب آپ نے جو یہ کام کا آغازکیا ہے بہت اچھا پروگرام ہے۔ اللّٰہ نیک نیتی عطاء فرمائے دلوں کے حال مالک ہی جان سکتاہے۔اور جانتا ہے۔ اللّٰہ سے آپکے منصوبے کے کامیاب ہونے کیلئے دعگو ہوں۔

    Reply
  • May 31, 2023 at 12:55 am
    Permalink

    Sialkot kàkoi wali war is he tu uus ka number bta dain .pochh pochh kr than via noon.

    Reply
  • May 31, 2023 at 12:58 am
    Permalink

    Sialkot kà koi wali waris he tu uus ka number bta dain .pochh pochh kr thak gia hoon.

    Reply
  • June 14, 2023 at 1:53 am
    Permalink

    Sir Karachi k reny Waly umeed rakhen ya nahi

    Reply
  • July 27, 2023 at 11:20 am
    Permalink

    Nice pray for success. Housing project in Rawalpindi in which area any update..pls share.

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *