سحر پروجیکٹ کی ویب سائٹ کی اَپ گریڈیشن
سحر پروجیکٹ کے حوالے سے لوگوں کی جانب سے روزانہ سینکڑوں سوالات پوچھے جاتے ہیں، ہم کوشش کے باوجود بھی تمام افراد کو انفرادی طور پر جواب نہیں دے پاتے۔ عام طور پر جو سوالات مختلف افراد کی طرف سے پوچھے جاتے ہیں وہ ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اس لیے اب سحر پروجیکٹ کے حوالے سے بنائی گئی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹس شیئر کرنے کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سحر کوڈ والی شاپس کی لسٹ بھی ویب سائٹ پر پبلش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس عمل کا مقصد سحر پراجیکٹ کے ممبران کے لیے خریداری کی سہولت کو مزید آسان اور ان کے علاقے کے قریب ترین فراہم کرنا ہے۔ جلد ہی آپ دیکھیں گے کہ سحر پروجیکٹ کی ویب سائٹ ایک نئے انداز میں آپ کے سامنے ہوگی۔ ہم کوشش کریں گے کہ سحر ویب سائٹ کی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے آپ کی تجاویز سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں اس لیے آپ کے ذہن میں کوئی بھی تجاویز ہو تو آپ کمنٹ کرکے اس کا اظہار کرسکتے ہیں۔ انشاء اللہ قابل عمل تجاویز کی روشنی میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو مزید بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ آپ سحر پراجیکٹ کی ویب سائٹ، یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر ہونے والی اپ ڈیٹس میں دلچسپی ظاہر کرتے رہیں گے۔ یہ تمام تبدیلیاں سحر پراجیکٹ کے مقاصد کے حصول اور آپ کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہی ہیں۔
Sir ma karachi ma rehta ho or apne shop register krwani ha wo kis ka pass karwaowmary kuch dost bhe apne shop register krwani chat ha karachi me ya project Kab shorow ho ga ap ka area manager koi jawab nahi da raha ma razakar ka tor PHAR sehr ko join karna chata ho ap tareeqa kar bta day shukriya