غریب افراد کے لیے بھی فری مکان کی سہولت
سحر پروجیکٹ کے حوالے سے سب سے زیادہ سوال یہ پوچھا جاتا ہے کہ فری مکان کس کو ملے گا؟ کیا غریب افراد بھی فری مکان حاصل کرسکتے ہیں۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے معاشی انقلاب کے منفرد منصوبے سحر کے بانی پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ اس منصوبہ میں شامل ہونے کے لیے نہ کوئی رجسٹریشن فیس ہے اور نہ ہی کوئی اور کسی قسم کے چارجز ہیں۔
رجسٹریشن کروانے والا ہر فرد اپنی روز مرہ کی خریداری سحر کوڈ والی دکانوں سے کرے گا۔ تمام خرچ وہ اپنی مرضی اور اپنے لیے کرے گا مگر خرچ کی گئی رقم کی گویا کمیٹی ڈل رہی ہوگی۔ اس کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ایک غریب فیملی جو اپنے ماہوار اخراجات 10 ہزار روپے کے قریب کر رہی ہے۔ جن میں کھانے پینے کی اشیاء، کپڑے، کتابیں جوتے اور دیگر اشیاء بھی شامل ہیں، وہ فیملی ہر ماہ 10 ہزار کی جو خریداری سحر کوڈ والی دکان سے کرے گی۔ اس خریداری کی گئی رقم ایک مکان کی قسط تصور کی جائے گی۔ یوں ماہوار قسط جمع ہوتی رہے گی اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق مقررہ مدت کے بعد فری مکان اس فیملی کو مل جائے گا۔
پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ اس سارے عمل میں سحر پروجیکٹ کی طرف سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس لیے اس میں دھوکا یا فراڈ کا کوئی تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔
Hamy kesy pata chaly ga k hm sehr project mein shamil ho gay he mein ne ak sal pehly free home k liy registration ki ti but abi tak no response