سحر پروجیکٹ کاروباری افراد کیلئے بھی پرکشش
سحر پروجیکٹ میں فری مکانوں کے لیے رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ اب کاروباری افراد کے لیے بھی یہ منصوبہ بہت پرکشش بن گیا ہے۔ اکثر دکاندار اور چھوٹے بڑے بزنس والے افراد پوچھتے ہیں کہ سحر پروجیکٹ کے لیے اپنا بزنس کیسے رجسٹرڈ کرایا جاسکتا ہے اور سحر کوڈ حاصل کرنے کا کیا طریقہ کار ہے۔
اس حوالے سے سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ پاکستان کے 100 سے زائد شہروں میں سحر کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو موجود ہیں جو سحر میں دکانوں اور بزنس کی رجسٹریشن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ جو افراد سحر پروجیکٹ میں اپنا بزنس رجسٹرڈ کروانا چاہتے ہیں وہ ہمارے وٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرکے اپنے علاقے میں موجود سحر کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو بارے معلومات لے سکتے ہیں۔
سحر کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو بڑی تعداد میں دکانوں اور چھوٹے بڑے کاروبار کو رجسٹرڈ کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں اس لیے ممکن ہے آپ کو رسپانس تھوڑا لیٹ ملے۔ پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ جو افراد اپنی دکان کو سحر کے ساتھ رجسٹرڈ کررہے ہیں ان کے کاروبار تیزی سے ترقی کرنے کے چانسز بہت زیادہ ہیں کیونکہ ہر شہر میں موجود سحر کے ممبران ان سے خریداری کریں گے جس سے ان کی سیل میں اضافہ ہوگا اور ان کا کاروبار تیزی سے فروغ پائے گا۔
اس کے علاوہ بزنس کو سحر پروجیکٹ میں رجسٹرڈ کروانے والوں کو کئی دوسرے فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے جن کی تفصیلات سحر کی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔