رمضان المبارک کے دوران سحر پروجیکٹ سے فائدہ حاصل کا طریقہ

رمضان المبارک کا بابرکت ماہ قریب آتے ہی سحر پروجیکٹ کے ممبران کی طرف سے یہ سوال پوچھا جارہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران سحر پروجیکٹ کی سرگرمیاں جاری رہیں گی یا وقتی طور پر رک جائیں گے؟

اس حوالے سے سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر پروجیکٹ کی سرگرمیاں باقاعدگی سے جاری رہیں گی۔ اس دوران سحر پروجیکٹ کے ممبران سحری اور افطاری کے لیے جو خریداری کرتے ہیں اگر وہ خریداری سحر کوڈ والی شاپس سے کریں گے تو انہیں ڈبل فائدہ ہوگا۔ ایک تو سحری اور افطاری کے وقت ان کی ضرورت پوری ہوگی اور دوسرا خریداری کی گئی رسید فری مکان کے قسط پر بھی جمع کروائی جاسکے گی۔

پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ سحر کے مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کو ہدایات کی گئی ہیں کہ رمضان المبارک کے حوالے سے ایسی شاپس کو ترجیحی بنیادوں پر رجسٹرڈ کریں جہاں سے ممبران سحری اور افطاری کا ضروری سامان خرید سکیں۔ انہوں نے سحر کے ممبران پر زور دیا کہ وہ رمضان المبارک کے ساتھ ساتھ عیدالفطر کے لیے خریداری بھی سحر کوڈ والی شاپس سے کریں تاکہ مکان کی قسط کے برابر خریداری کا ٹارگٹ پورا کرنا آسان ہو۔ پروفیسر منور احمد ملک کا کہنا تھا کہ سحر پروجیکٹ رمضان المبارک کےد وران بھی زور و شور سے جاری رہے گا۔  اس لیے سحر ممبران روٹین کے مطابق ویب سائٹ وزٹ کرتے رہیں تاکہ انہیں تازہ ترین معلومات سے آگاہی رہے

3 thoughts on “رمضان المبارک کے دوران سحر پروجیکٹ سے فائدہ حاصل کا طریقہ

  • March 22, 2023 at 5:10 pm
    Permalink

    السلام و علیکم سر! میرا تعلق تحصیل دنیاپور ضلع لودھراں سے ہے۔ یہاں سحر کوڈ والی دکانوں کی فہرست کب اپلوڈ ہو گی۔

    Reply
  • March 23, 2023 at 12:34 pm
    Permalink

    اسلام علیکم میرا تعلق تحصیل احمد پور شرقیہ سے ھے
    کوڈ والی شاپس ادھر کی کب اپلوڈ ھونگی

    Reply
  • April 4, 2023 at 9:51 pm
    Permalink

    اسلام علیکم میرا تعلق ضلع وہاڑی سے ھے
    سحر کوڈ والی شاپس ادھر کب اپلوڈ ھونگی

    Reply

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *