خریداری کی رسید کے ساتھ مکان کی رجسٹریشن کنفرم کریں

معاشی انقلاب کے منفرد منصوبے سحر کے تحت پہلے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔ اس حوالے سے نیا رجسٹریشن فارم بھی ویب سائٹ پر لنک کر دیا گیا ہے۔

پہلے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے سحر کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ پہلا ہاؤسنگ پروجیکٹ راولپنڈی میں شروع کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے ممبران کو دعوت دی گئی ہے کہ وہ جنوری سے اپریل چار ماہ کی خریداری کا ثبوت فراہم کرکے ہاؤسنگ پروجیکٹ کی اسکیم میں شامل ہوں۔ پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا کہ سحر پروجیکٹ کے تحت مکان حاصل کرنے کے لیے ممبران کو پہلے ہی بتایا جاچکا ہے کہ وہ سحر کوڈ والی دکانوں سے خریداری شروع کریں اب اس حوالے سے باضابطہ کام شروع کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق پہلا ہاؤسنگ پروجیکٹ راولپنڈی میں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ اس پراجیکٹ کے لیے رجسٹریشن فارم ویب سائٹ پر لنک ہو چکا ہے اور ممبران کو جنوری سے لے کر اپریل تک چار ماہ کے دوران سحر کوڈ والی شاپس سے خریداری کی رسیدیں فراہم کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ صرف انہی شاپس سے خریداری کی رسیدوں کو قبول کیا جائے گا جن کی لسٹ سحر کی ویب سائٹ پر موجود ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی دوسرے شہروں میں بھی ہاؤسنگ پروجیکٹ شروع کیے جائیں گے تاہم فی الحال دیگر شہروں کے ممبران بھی کچھ شرائط کے ساتھ راولپنڈی والے ہاؤسنگ پروجیکٹ میں شامل ہو سکتے ہیں۔ شرائط کی مکمل تفصیلات فیس بک اور ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *