ممبران اور بزنس اونر کی سہولت کیلئے ایک اور اچھی خبر
سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو منور احمد ملک اپنے ممبران اور بزنس اونرز کو فوائد پہنچانے کے لیے سرگرم رہتے ہیں۔ اسی سلسلے میں سحر کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس نئے فیچر میں سحر کے مارکیٹنگ ایگزیکٹوز تک رسائی آسان ہو جائے گی۔ سحر کی آفیشل ویب سائٹ پر مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کا الگ سے سیکشن بنا دیا گیا ہے۔ اس سیکشن میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو کا ڈیٹا بھی اپ لوڈ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
پروفیسر منور احمد ملک نے بتایا ہے کہ اب بزنس اونرز اور سحر کے ممبران اپنے علاقے کے مارکیٹنگ ایگزیکٹو کو آسانی سے تلاش کر سکیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ویب سائٹ کے مینیو میں مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کے نام سے بٹن بھی ایڈ کر دیا گیا ہے اور مین پیج پر بھی الگ باکس موجود ہے۔ اس کے علاوہ ویب سائٹ کے سرچ باکس میں مارکیٹنگ ایگزیکٹوز کے حوالے سے علاقے یا شہر کا نام لکھ کرتلاش کی جاسکتی ہے۔
سحر پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر منور احمد ملک نے کہا ہے کہ پاکستان بھر سے جو دکاندار اور کاروباری افراد اپنا بزنس بڑھانا چاہتے ہیں وہ سحر پروجیکٹ میں رجسٹریشن کروایں جس کے لیے مختلف شہروں میں مارکیٹنگ ایگزیکٹو موجود ہیں۔ مارکیٹنگ ایگزیکٹو بزنس اونرز کے ساتھ ایگریمنٹ کرکے انہیں سحر کوڈ جاری کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سحر کوڈ حاصل کرنے والے دکانداروں اور کاروبار کی پروموشن سحر سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہے جس کے لیے تمام ذمہ داری سحر پروجیکٹ اٹھاتا ہے۔