فری مکان سب کے لیے، ایک انوکھا فارمولا

جیسا کہ آپ ویڈیو میں سن چکے ہیں۔ آپ نے صرف بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھول کر ماہورار اپنی قسط کے برابر رقم اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا کر کارڈ یا چیک کے ذریعہ اپنے گھر کا سامان خرید لینا ہے۔ یہ وہی خریداری ہے جو آپ ہر ماہ اپنے گھر کے لیے کرتے ہیں۔ ہر غریب سے غریب آدمی بھی اپنی فیملی کے لیے ماہوار کم از کم 10 ہزار مالیت کی کھانے پینے یا دیگر ضروری چیزیں خریدتا ہے۔ لہذا اس میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

اکٹھی رقم جمع کروانا بھی ضروری نہیں ہے۔ ایک مزدور ایک دیہاڑی لگا کر 500 سے 1000 روپے کماتا ہے وہ یہ رقم بینک میں جمع کرواتا ہے (اس کے لیے بینک میں جانا بھی ضروری نہیں ہے، آج کل ایزی پیسہ والی سروس والے یہ رقم بینک میں جمع کروا دیتے ہیں۔ ادھر رقم جمع کروائی ادھر دوکان سے ان پیسوں کی خریداری کرلی) اس طرح پورے مہینہ میں قسط کے برابر رقم جمع کروا کر خرچ کرلینی ہے۔

اگر ایک کروڑ افراد 10 ہزار روپے ماہوار جمع کروائیں تو ایک سال میں 1200 ارب اور دو سال میں 24 سو ارب سسٹم میں آجائیں گے۔ اب مکان بنانے کے لیے سسٹم سے پیسے خرچ ہوں گے اور مکان بنا کر دیئے جائیں گے۔

پہلے مرحلے میں ہر شہر میں 500 مکان بنائیں جائیں گے جو وہاں پہلے سے موجود کالونیوں میں پلاٹ لے کر بنائے جائیں گے اور ان افراد کو دیئے جائیں گے جو اس منصوبہ میں شروع دن سے 6 ماہ تک رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دے رہے ہوں گے۔ جن میں انتظامی آفیسرز، مقامی مجلس عاملہ کے آزاد تھنک ٹینک وغیرہ، یہ سارے (افراد) نئے ممبر بننے والے تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں میں سے چن لئے جائیں گے جو چھ ماہ تک رضاکارانہ خدمات کے لیے تیار ہوں گے۔

دو سال کے بعد ہر شہر میں اپنی کالونیز بنائی جائیں گی جن میں دنیا کی جدید سہولیات پہنچا کر ایک ماڈل قابل دید اور قابل تقلید شہر تیار کیا جائے گا۔

نوٹ : مکانوں کا منصوبہ شروع کرنے کے لیے کم از کم 10 لاکھ افراد کا شامل ہونا ضروری ہوگا۔ جو کہ مکان فری لینا چاہتے ہیں، جب تک کم از کم 10 لاکھ افراد مکانوں کے خواہش مند نہیں آئیں گے پروگرام شروع نہ ہوگا۔ اپنے دوستوں، رشتہ داروں کو شامل کریں کسی سے بھی ایک روپیہ نہیں لیا جائے گا۔

ایک کروڑ مکان کا فارمولا غریب افراد کے لیے ہے جو ماہوار 10 سے 50 ہزار روپے کمارہے ہیں جبکہ 10 مرلہ مکان کے لیے تعلیم ایم اے، ایم ایس سی یا 16 سالہ تعلیم ہونا ضروری ہے۔

ایک کنال کے مکان کے لیے 18 سے 20 سالہ تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔

(ایک کنال والا مکان ہر تحصییل کے دوست Dost)

DOST = Director of Sober Technology

کو بھی ملے گا۔ مگر اس کے یلے یہ رقم جمع کروانے کی شرط نہ ہوگی) تمام کالجز کے حاضر یا ریٹائرڈ پرنسپل کے لیے بھی 2 کنال کا پلاٹ، انڈسٹری اونر، ایکسپورٹر، بڑے زمیندار، یونیورسٹیز کے وی سی، ہائی کورٹ، سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز، ہائی کورٹ سپریم کورٹ بارز کے چیئرمین ریٹائرڈ جنرلز۔

(نوٹ مکان صرف اور صرف سحر کے ممبر کو ملے گا)

نوٹ: ایک کنال اور 2 کنال والے مکان الاٹ ہونے کے بعد الاٹیز اپنی مرضی سے مکان کو خوبصورت، خوشنما سحر کے خرچ پر اپنی زیر نگرانی ، اپ گریڈ کروا سکیں گے۔