کاروباری حضرات معاشی انقلاب کو ویل کم کریں

کاروباری حضرات کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ “سحر” منصوبہ کا اصل فائدہ کاروباری حضرات کو ملنے والا ہے تمام کوششوں کا مرکز کاروباری ہی ہیں۔ کیونکہ اس منصوبہ کی بنیادی تھیم “ومما رزقنا ھم ینفقون۔” اور Circulation of money    ہے
اور ظاہر ہے جب رقم سرکولیٹ ہوتی ہے تو دوکانوں سے انڈسٹری تک رقم چلتی ہے۔
یہاں ہم کاروباری حضرات کے لیے بہت زبردست قسم کی آفرز اور سہولیات لے کر آرہے ہیں۔
ایک بزنس مین کی پہلی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی سیل بڑھے/ کلائنٹ بڑھیں منافع بڑھے اور یہ سلسلہ چلتا رہے۔
“سحر” منصوبے کا بنیادی خیال اور فائدہ بالکل اسی کے مطابق ہے۔
 سب سے پہلے ہماری طرف سے نہ صرف آفر ہے بلکہ وعدہ اور کمٹمنٹ بھی ہے کہ ہم آپ کی سیل ڈبل، ٹرپل کروائیں گے۔ یہاں تک کی سیل باآسانی 5 سے 10 گنا بڑھ سکے گی۔ گاہک / کلائنٹ ہم بھیجیں گے سیل ہم کروائیں گے
چھوٹے دوکانداروں کے لیے الگ آفر ہوگی اور بڑے بزنس کے لیے الگ آفرز ہیں۔ اب ہم ہر لیول پر ہونے والے بزنس کی طرف آتے ہیں

اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ بہت کم آمدن والے گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ اگر ہمارے ممبر بنتے ہیں تو آپ کے پاس آنے والا گاہک آپ سے مال خریدتے وقت اس لیے بھی خوشی محسوس کرے گا کہ آپ جو چیز عام پبلک کو 100 روپے کی بیچ رہے ہوں گے وہ آپ اس کو 75 روپے میں دیں گے جبکہ آپ کے اکاؤنٹ میں اس کا ڈبل یعنی 150 روپے جمع ہوں گے۔ گویا آپ کو 100 روپے والی چیز کے 150 روپے ملے۔ اس کا مطلب یہ بنا کہ آپ نے ایک دن میں 10 ہزارکی سیل کی تو آپ کے اکاؤنٹ میں رقم 15 ہزار آگئی۔ یہ زائد رقم کہاں سے آئے گی؟
یہ رقم ہمارے سحر منصوبے/سسٹم سے آئے گی۔ یہ وہ گرانٹ ہوگی جو چھوٹے بزنس مین کو سپورٹ کرنے کے لیے ہوگی۔
اس کے لیے آپ کو صرف یہ کرنا ہوگا کہ بینک میں اکاؤنٹ کھلوانا ہوگا۔ (جو ہمارے لوگ آپ کی مدد کرکے کھلوا دیں گے۔) اب اگر گاہک ڈائریکٹ آپ کے اکاؤنٹ میں رقم ڈالتا ہے تو وہی 75 روپے والی چیز کے پیسے 150 روپے جمع ہوں گے لیکن اگر گاہک کیش دیتا ہے تو وہ رقم شام کو 10 ہزار بنتی ہے تو آپ شام کو بینک میں جمع کروادیں گے اس کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ سہولت آپ کے قریب کسی دوکان میں ہوگی آپ جاکر اپنے اکاؤنٹ میں 10 ہزار جمع کروائیں گے تو 15 ہزار روپے کی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہوگی۔ یعنی کیش کا 50 فیصد زائد رقم آپ کو بطور گرانٹ ملے گی۔
اگلے دن آپ منڈی سے 10 کی بجائے 15 ہزار کا مال خرید سکیں گے۔ اب آپ کی سیل 15 ہزار ہوئی اور آپ کے اکاؤنٹ میں 22500 روپے جمع ہوئے تو اب منافع آنے لگا۔ اب اگلے دن آپ 15 ہزار کا مال خریدتے ہیں تو 7500 روپے آپ کے اکاؤنٹ میں بچ جائیں گے۔ اب ہر روز آپ کے اکاؤنٹ میں 10 -12 ہزار بچنا شروع ہوگئے تو دو چار ماہ بعد آپ کوئی پراپرٹی خریدنے کا سوچ رہے ہوں گے۔­

(محلہ کی مارکیٹوں میں یا بازار میں چھوٹی دوکان)
(سیل کی رینج 20 ہزار سے ایک لاکھ روپے)
آپ کی سیل ڈبل ٹرپل کروائیں گے جو 5 گنا تک بھی ہوسکتی ہے۔
آپ نے بینک اکاؤنٹ کھلوا کر رقم وصول کرنی ہے ایسی صورت میں گاہک بھیجنا ہماری ذمہ داری ہوگی۔
پہلے تین ماہ میں جتنی سیل آپ ہمارے نیٹ ورک کے ذریعہ کریں گے وہ تعاون کے طور پر اس سیل کے برابر کی رقم سال کے آخر پر آپ کے اکاؤنٹ میں بطور گرانٹ دی جاسکتی ہے۔ اور جب آپ ساری خریداری اس نیٹ ورک کے ذریعے کریں گے یعنی جتنا مال ہول سیلر سے یا کسی دوسرے شہر سے بینک کے ذریعہ رقم بھیج کر منگوائیں گے سال کے آخر میں اس ساری سیل کے برابر کی رقم بطور قرضہ حسنہ آپ کو دی جاسکتی ہے۔ جس کی واپسی 25 سال میں بغیر سود کے کرنا ہوگی۔
اگر ایک سال تک آپ ہمارے نیٹ ورک کے ذریعہ کام کرتے ہیں تو آپ کی سیل پر آنے والے ہر قسم کے ٹیکس کو ہمارا نیٹ ورک دے گا۔ ٹیکس والی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں ڈالی جائے گی اور آپ حکومت کو ادا کرکے حکومت سے سہولیات حاصل کرسکیں گے۔
اس نیٹ ورک میں دو سال گزارنے والے دوکانداروں کو ان کی سہولت کے نئے ملازم نیٹ ورک کی طرف سے سپلائی کئے جاسکتے ہیں جن کی تنخواہ بھی نیٹ ورک دے گا۔
یا پہلے سے موجود ملازمین کی تنخواہ نیٹ ورک ادا کرنا شروع کردے گا۔
اس کے لیے آپ “سحر” نیٹ ورک سے باقاعدہ ایگریمنٹ کرنا ہوگا تاکہ ایک دوسرے تعاون چلتا رہے۔

(سیل رینج ایک لاکھ سے 10 لاکھ روزانہ)
اوپر والی سہولیات کے علاوہ آپ کی دوکان یا بزنس کا اشتہار 50 ہزار سے ایک لاکھ افراد تک پہنچایا جائے گا۔ “سحر نامہ” میں اشتہار دیا جائے گا۔ سیل کو 5 گنا بڑھایا جائے گا ہر سال سالانہ خریداری کے برابر رقم سال کے آخر پر قرضہ حسنہ کے طور پر دی جاسکتی ہے۔

(سیل کی رینج 10 سے 50 لاکھ روزانہ)
اگر آپ ہمارے نیٹ ورک میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کے لیے زبردست پیکج بن سکتے ہیں۔
آپ کی سیل کو ڈبل ٹرپل کروانے کے لیے گاہکوں کو آپ کی طرف مائل کرنا، نیٹ ورک کا کام ہوگا۔ اشتہار دینا یا کسی بھی طرح کی پبلسٹی کرنا نیٹ ورک کے ذمہ ہوگا۔
سیل ڈبل ٹرپل ہونے پر آپ کو ملازمین (جو مزید درکار ہوں گے) نیٹ ورک فراہم کرسکتا ہے اور جب یہ ایک سال تک آپ کے پاس کام کرلیں تو ان کی سیلری کا ذمہ نیٹ ورک اٹھا سکتا ہے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے ملازمین کو جو کل ماہوار تنخواہ دے رہے ہیں وہ نیٹ ورک کے ذریعہ دیں یعنی تنخواہ ان کے بینک اکاؤنٹ میں ڈال کردیں (ان کے اکاؤنٹ بھی نیٹ ورک والے بینک میں کھول کر) تو دو سال میں کل دی جانے والی تنخواہ کے برابر رقم اکٹھی آپ کو قرضہ حسنہ کے طور پر (25 سال کے لیے بلا سود) دے دی جائے اور آپ اپنے کاروبار کو وسیع کرسکیں گے۔ گویا آپ کی لیبر فری میں پڑی۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ جتنی مالیت کی چیزیں اپنے کاروبار کے لیے ہمارے بینک کے ذریعہ سال بھر منگواتے رہیں تو وہ کل مالیت جو آپ نے ہارڈ کیش (نقد یا کسی اور بینک سے شفٹ کرکے) جمع کروا کر یا بھیج کر خریداری کی ہوگی۔ سال بھر کی کل رقم جو آپ اپنے بزنس کے لیے بھیج کر سامان منگوا کر سیل بھی کرچکے ہوں گے اور آپ کا ایک روپیہ بھی بینک کے پاس نہیں ہوگا، وہ ساری رقم آپ کو بینک کی طرف سے قرضہ حسنہ کے طور پر 25 سال کے شیڈول کے ساتھ پیش کی جائے اور آپ وہ ساری رقم  لے کر اپنا کاروبار وسیع کرسکیں گے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک سال کی رفاقت کے بعد اگر 10 کروڑ سے زائد مالیت کا بزنس ہمارے بینک کے ذریعہ ہو تو 10 مرلہ کا فرنشڈ گھر آپ کو نیٹ ورک کی طرف سے تحفہ کے طور پر ملے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ کی کل سیل پر آنے والا کل ٹیکس ہمارا نیٹ ورک ادا کرے۔ آپ کا کل ٹیکس جو سال کے آخر میں ادا کرنا ہو اس رقم کے برابر رقم آپ کے اکاؤنٹ میں نیٹ ورک ڈال دے اور آپ یہ ٹیکس حکومت کو ادا کرکے اپنے لیے سہولیات حاصل کریں۔ آپ کو ہر قسم کے ٹیکس سے آزادی مل جائے۔
یہ ساری برکات ممکن ہیں جس میں آپ کا بروقت فیصلہ اور تعاون اہم ہے۔ اگر آپ ہمارے نیٹ ورک میں آنے میں پہل کرتے ہیں تو نقصان کسی صورت بھی نہیں مگر فوائد ناقابل یقین حد تک زیادہ ہیں۔ لہذا اس میں شامل ہونا نہ صرف آپ کو بہت جلد پروموٹ کرے گا بلکہ حکومت اور پاکستان کے لیے زبردست فائدہ مند بھی ہوگا۔ لہذا آج ہی نیٹ ورک میں شام ہوں اور ممبر شپ نمبر حاصل کریں۔

اگر آپ کسی بھی پراڈکٹ کے مینوفیکچرر ہیں تو ظاہر ہے آپ خود اس پروڈکٹ کی قیمت کا تعین کرتے ہیں۔ اب ہم آپ کی سیل ڈبل ٹرپل کرواسکتے ہیں اس کے لیے ہم گاہک آپ کی طرف بھیجیں گے۔
یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ سے مکمل معاہدہ کرلیا جائے کہ آپ کی جتنی پروڈکشن ہوگی وہ ساری ہم خرید لیں گے اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پروڈکشن کو بڑھانے کے لیے آپ کو قرضہ حسنہ دیا جائے۔
اگر آپ ہمارے نیٹ ورک میں آجاتے ہیں تو آپ کے تمام ٹیکس معاملات ہمارا نیٹ ورک سنبھال لے گا۔ آپ کی سیل بڑھانے کے لیے ہمارا سسٹم از خود آپ کی پبلسٹی کرے گا۔ گاہکوں کو آپ کی طرف مائل کیا جائے گا۔
آپ نے شامل ہونے کے لیے صرف بینک میں اکاؤنٹ کھلوا کر کیش اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروا کر کراس چیک کے ذریعہ رقم ادا کرنی ہے یا بینک کے ذریعہ وصول کرنی ہے تاکہ ہم آپ کی سیل کو ڈبل ٹرپل کروانے  والے پروسیس بھی مکمل کرواتے جائیں۔
ہمارے نیٹ ورک کے ذریعہ سیل کرنے پر آپ کا منافع بھی کافی بڑھ جائے گا۔ سیل ڈبل ٹرپل ہونے پر نئے ملازمین بھرتی کرنے پڑیں گے وہ ہمارا نیٹ ورک بھی فراہم کرسکے گا۔ چھ ماہ یا سال بعد ان کی تنخواہیں بھی نیٹ ورک دے سکے گا۔ اور اگر آپ مسلسل ہمارے نیٹ ورک میں شامل رہتے ہیں تو آپ کے تمام ملازمین کی تنخواہیں ہمارا نیٹ ورک دیتا جائے گا۔

ہمارا نیٹ ورک لارہا ہے اربوں روپیہ کی سرکولیشن، جس کا بنیادی مقصد ہی یہ ہے کہ ملکی سطح پر ایسا نیٹ ورک بنایا جائے جس میں کھربوں روپیہ اس تیزی سے سرکولیٹ کرے کہ ہمارے تمام معاشی مسائل بہت جلد حل ہو جائیں اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہوجائے۔
آپ بھی جانتے ہیں اکنامکس یا معیشت کی بنیاد ہی Circulation of Money ہے۔ ہمارا نیٹ ورک اس کو یقینی بنا رہا ہے۔ آپ نے ہماری تعارفی ویڈیوز دیکھی ہوں گی کہ کس طرح ہم نے 2400 ارب روپے کو ایسے سرکل میں لائے ہیں جس کو اب نہ صرف سرکولیٹ کیا جائے گا بلکہ Forced سرکولیشن ہوگی۔
Salary before job میں کروڑوں لوگوں کو دی جانے والی تنخواہ ہر ماہ خرچ کرنا لازم قرار دیا ہے۔ نوجوان کو دیا جانے والا قرضہ حسنہ ایک مخصوص وقت کے لیے ہوگا جو 2 سے 6 ماہ کے اندر خرچ کرنا ضروری ہوگا اور یہ ساری رقم ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر ہوتی رہے گی یہ سسٹم سے باہر نہیں نکل سکے گی۔
اب یہ بات تو واضح ہوچکی کہ یہ ساری رقم کسی نہ کسی طرح بزنس مین کے پاس جانی ہے۔ ریٹیلر سے ہول سیلر تک اور پھر مینو فیکچرر یا انڈسٹری تک رقم پہنچی ہے۔ گویا اس سارے سسٹم کے بینیفشری بزنس مین ہیں۔ مگر
اس کا فیصلہ اور بروقت فیصلہ کرنا آپ کا کام ہے۔
آج سوشل میڈیا ایک حقیقت بن چکا ہے۔ مگر 60 سال سے زائد عمر والے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں اور وہ اس سوشل میڈیا سے باہر بیٹھے ہیں۔ یہ وٹس ایپ تک استعمال نہیں کرسکتے۔ جو آج کاروباری معاملات کو ایکسلریٹ کرنے کے لیے بہت ضروری بن چکا ہے۔ جن لوگوں نے بروقت فیصلہ کرکے اسی نئی ٹیکنالوجی کو سیکھ لیا وہ آج اپنی زندگی کے تجربہ اور نئی ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے دوسروں سے آگے نکل رہے ہیں۔
آپ بھی بروقت فیصلہ کرتے ہوئے اس نیٹ ورک میں شامل ہوں جس میں ناقابل یقین حد تک آپ کے لیے فائدہ ہے۔ بلکہ معاشی انقلاب آپ کے دروازے پر آرہا ہے۔ اسے ویلکم کیجئے۔

(1) کیا آپ سیل بڑھانا چاہتے ہیں؟ یہ ہم کر دیتے ہیں
(2) کیا آپ پروڈکشن بھی بڑھانا چاہتے ہیں؟ یہ ہم کر سکتے ہیں
(3) کیا آپ منافع بھی بڑھانا چاہتے ہیں؟ یہ ہم کرنے لگے ہیں
(4) کیا آپ ہر قسم کے ٹیکس سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ یہ ہم کرنے لیے تیار ہیں
ہم آپ کے لیے کیا کرسکتے ہیں۔
ہم آپ کی سیل کو ڈبل ٹرپل بلکہ 5 سے 10 گنا بڑھا سکتے ہیں۔ اس کے لیے گاہکوں کو آپ کی طرف بھیجنا ہمارا کام ہوگا۔ ان کو رقم دے کر آپ کی پروڈکٹ کو خریدنے کی ترغیب دینا ہمارا کام ہوگا۔
ہم آپ کی لیبر جس کو آپ تنخواہ دے رہے ہیں۔ اس کو 2 سال میں دی جانے والی کل تنخواہ کے برابر اکٹھی رقم آپ کو 25 سال کے لیے بطور قرضہ حسنہ دے کر آپ کی لیبر فری کرسکتے ہیں۔
ہم آپ کو پروڈکشن کو بڑھانے کے لیے آپ کی سالانہ سیل کے 10 گنا تک کی رقم کے برابر 25 سال کے لیے قرضہ حسنہ دے کر پروڈکشن بڑھانے کا انتظام کرسکتے ہیں۔
ہم آپ کے تمام قسم کے ٹیکس کی ذمہ داری اٹھا سکتے ہیں اس کے لیے کتنا ٹیکس واجب ہو چکا ہے یہ آپ بتائیں گے اور اس کے برابر کی رقم ہم آپ کے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے تو آپ اس کو حکومت / سرکار کو ادا کرکے اپنے نمبر بنا کر اپنے لیے سہولیات حاصل کرسکیں گے۔
ہم آپ کو ایک سال بعد آپ کی ضرورت سے زیادہ لیبر اور سکلڈ ورکر دے سکتے ہیں جن کی تنخواہ کی ذمہ داری نیٹ ورک پر ہوگی۔
آپ پہلے بھی تو کسی بینک کے ذریعہ رقم وصول یا ادا کر رہے ہوں گے اب صرف ایسے بینک میں آپ کا اکاؤنٹ کھول کر ٹرانزیکشن کریں گے جو ہمارے نیٹ ورک کا حصہ ہوگا۔ جتنی رقم ہماری کوششوں سے آپ کے پاس آئے گی وہ ساری رقم بینک کے ذریعہ ہی خرچ بھی ہوگی تو یہی آپ کا تعاون بھی ہوگا۔
یہ ساری رقم نیٹ ورک میں رہ کر تیزی سے سرکولیٹ ہوتی جائے گی تو معاشی سرگرمیاں ترقی کی طرف بڑھیں گی۔

اگر آپ پاکستانی پروڈکشن یا سروسز کو سیل کرکے مڈل مین کا کردار ادا کررہے ہیں تو آیئے نئے دور میں نئی امیدوں کے ساتھ نیا سفر شروع کریں۔ جس میں کسی بھی قسم کا رسک نہیں ہے۔ کیوں؟
کیونکہ آپ نے بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھولنا ہے (وہ تو پہلے بھی کسی بینک میں کھول کر استعمال کرتے ہوں گے) لوگوں سے کیش لے کر اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروانی ہے یا کسی سے رقم لیتے ہوئے اس کو اپنا اکاؤنٹ نمبر دے کر رقم ڈائریکٹ اکاؤنٹ میں منگواسکتے ہیں۔ جتنی بھی رقم آپ کے اکاؤنٹ میں آئے گی یا جائے گی، سب کا ساتھ ساتھ میسج بھی آتا رہے گا اور آپ گھر بیٹھے بھی باخبر ہوں گے کہ کتنی رقم بینک میں آرہی ہے۔
اب جس کو آپ نے رقم بھیجنی ہے وہ بھی آپ بینک کے ذریعہ بھیجیں گے۔
اس کا کیا فائدہ ہوگا؟
آپ پہلے بھی بینک کے ذریعہ کسی نہ کسی کو رقم بھیجتے رہتے ہیں مگر اس کا کوئی ایکسٹرا فائدہ نہیں ملتا ہے لیکن اب اگر آپ 10 کروڑ تک کی رقم چھ ماہ میں یا اس ایک سال میں تھوڑی تھوڑی کرکے بھیج رہے ہیں اور آپ کاروبار کر رہے ہیں تو ایک کروڑ کی حد کراس کرنے پر نیٹ ورک کی طرف سے ایک پانچ مرلہ کا مکان جو 25 سے 50 لاکھ کے درمیان ہوسکتا ہے وہ بطور تحفہ بھی مل سکتا ہے۔
آپ کو لیبر یا ملازمین کی ضرورت پڑ سکتی ہے وہ آپ کو فری مل سکتی ہے یعنی ان کی تنخواہیں نیٹ ورک ادا کرے گا۔
دو سال کی مسلسل پروگریس کے بعد آپ کی دوکان یا آفس کے بجلی کے بل اور کرایہ آفس بھی نیٹ ورک دے سکتا ہے
ایک سال بعد آپ کے تمام قسم کے ٹیکسز نیٹ ورک اپنے ذمہ لے سکتا ہے اور دیگر تمام اداروں سے متعلقہ مسائل بھی نیٹ ورک، ہیلپ کرسکتا ہے۔
لہذا بروقت فیصلہ کیجئے ممبر شپ حاصل کرکے کوڈ حاصل کیجئے کوئی رسک نہیں ہے آپ نے تو اپنے اکاؤنٹ میں رقم رکھنی ہے اور خود خرچ کرنی ہے۔

آپ کا کام عموماً پراپرٹی کی ڈیل کروانا ہوتا ہے خریدار کی رقم اور سیل کرنے والے کی رقم پر اختیار نہیں ہوتا لیکن اگر آپ خریدار کی رقم وصول کرکے اپنے اکاؤنٹ میں ڈال لیں اور سیل کرنے والے کو پیمنٹ کراس چیک سے کریں تو آپ کو اس کا “ثواب” بھی ملے گا۔ یہ رقم آپ کے اکاؤنٹ میں آنے سے اور اس رقم کو اگلے کے اکاؤنٹ (ہمارے نیٹ ورک والے بینک اکاؤنٹ میں) میں جانے سے آپ کی سیل پرچیز میں ملنے والے کمیشن سے زائد مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔
جو آپ کو سالانہ گرانٹ کی شکل میں مل سکتا ہے۔ مثلاً آپ نے ایک سال میں 50 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کروا دی تو تقریباً 2 کروڑ روپیہ آپ کو قرضہ حسنہ کے طور پر مل سکتا ہے جس کی واپسی 25 سال میں بلا سود واپسی کرنا ہوگی۔
اور اگر 2 سے 10 کروڑ تک کی ٹرانزیکشن کرواتے ہیں تو 24 لاکھ کا مکان بطور تحفہ حاصل کرسکتے ہیں۔ اگر آپ دو سال مسلسل پراگریس دکھاتے ہیں تو آپ کو نیٹ ورک آفس کے تمام معاملات میں ہیلپ کرسکتا ہے۔ آپ کو درجن 2 درجن نوجوان دیئے جاسکتے ہیں جن کی تنخواہ نیٹ ورک دے گا مگر وہ آپ کی فیلڈ میں کام کرکے آپ کی مارکیٹنگ کرسکتے ہیں۔ ان سے کام لینا آپ کی ذمہ داری ہوگی۔

اگر آپ کھوکھا ٹائپ ہوٹل چلا رہے ہیں یا پھر 3 سٹار ہوٹل چلا رہے ہیں۔ آپ کے فائدہ کے لیے ہم لا رہے ہیں مکمل فائدہ مند پیکج۔
آپ نیٹ ورک میں شامل ہوکر (ممبر شپ حاصل کرکے) بینک میں اکاؤنٹ کھولیں (جیسا آپ پہلے بھی بینک میں اکاؤنٹ کھول کر کام کررہے ہوں گے)
نیٹ ورک آپ کو سہولیات آفر کرتا ہے کہ
آپ اپنے تمام ملازمین کو تنخواہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ دیں (تمام ملازمین کے رجسٹر ہو کر منظر پر آنے پر سرکاری اداروں سے تمام قسم کے معاملات ہمارا نیٹ ورک سنبھال لے گا اور اس سلسلہ میں کسی قسم کا ٹیکس یا ادائیگی نیٹ ورک کرے گا۔) تو دو سال بعد کل دی جانے والی تنخواہ کے برابر آپ کو قرضہ حسنہ کے طور پر بغیر سود اور بغیر سیکیورٹی کے 25 سال کے لیے دیا جائے گا- گویا آپ کو لیبر فری پڑگئی۔
آپ کی طرف سے کی جانے والی خریداری کی کل رقم جو ایک سال پر محیط ہوگی، آپ کو بطور قرض حسنہ 25 سال کے لیے دی جائے گی۔
آپ کے پاس گاہک ہم بھیجیں گے۔ نیٹ ورک کا ایک ممبر یا گروپ آپ سے کھانا کھاتا ہے وہ آپ کو نمبر دے گا یا کارڈ دے گا۔ اس کا مکمل بل نیٹ ورک کی طرف سے ادا ہو جائے گا اور یوں آپ کے پاس گاہکوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔
اگر آپ کسی بڑی سڑک یا شاہراہ پر ہیں تو تمام گزرنے والے سحر ممبرز کے لیے کھنانا فری ہوگا مگر آپ کو پوری رقم آپ کے اکاؤنٹ میں جاتی رہے گی۔
اگر تین سال تک آپ نیٹ ورک سے مکمل تعاون کرتے ہیں تو ہوٹل کو بڑا کرنے کے لیے ایک سے 5 کروڑ تک کی رقم قرضہ حسنہ کے طور پر دی جاسکتی ہے۔
آپ نے جتنی بھی خریداری کرنی ہے یا کسی بھی طرح پیمنٹ کرنی ہے وہ ڈیبٹ کارڈ یا کراس چیک سے کریں گے تو آپ کو سہولیات ملتی رہیں گی اور بڑھتی بھی رہیں گی۔
آپ کو آپ کی ضرورت سے بھی زیادی ملازمین دیئے جاسکتے ہیں جن کی تنخواہ نیٹ ورک ادا کرے گا۔ اس کے لیے فوری طور پر ممبر بنئے اور جوں ہی کسی بینک کا اعلان کیا جائے اس میں جاکر اپنا اکاؤنٹ کھولیں۔
آپ کے تمام ٹیکسز اور قانونی معاملات میں فری لیگل سروس دی جائے گی۔

آپ خریدار اور سیل کرنے والے دونوں کو اعتماد میں لے کر سیل پرچیز کی ڈیل کرواتے ہیں مگر اس میں آپ کا کمیشن بہت کم 2 سے 4 فیصد تک ہوتا ہے۔
آئیے آپ کو اسی بزنس سے ایک بہت بڑا آپشن / موقع دیتے ہیں
آپ جب کسی کو گاڑی سیل کرکے دیتے ہیں تو اسے اعتماد میں لاتے ہوئے اسے وصول ہونے والی رقم اس کے بینک اکاؤنٹ میں (سحر والے بینک میں) رقم وصول کرنے پر تیار کریں۔ اگر وہ رقم بینک کے اکاؤنٹ میں وصول کرتا ہے تو یہ آپ کے کھاتے میں بھی رجسٹرڈ ہوگی یعنی اس کا فائدہ ڈائریکٹ آپ کو ہوگا۔
اس طریقہ کار سے چھ ماہ کے اندر جتنی رقم آپ کے ذریعہ سحر کے بینکوں میں جائے گی اس رقم کا 25 فیصد آپ کو 25 سال کے لیے بطور قرض حسنہ دیا جائے گا جو زیادہ سے زیادہ 2 کروڑ روپے ہوسکتا ہے۔ جس کو آپ اپنے کاروبار کو وسعت دینے اور اس میں انویسٹر کی پوزیشن حاصل کرسکیں گے۔
لہذا آج ہی ممبر بنئے تاکہ آپ کے لیے بھی پیکج تشکیل دیاجاسکے۔

آپ ورکشاپ چلا رہے ہیں تو آپ کے پاس مختلف الخیال لوگ آتے رہتے ہیں آپ سب سے مزدوری اکاؤنٹ کے ذریعہ حاصل کریں۔ اس طرح آپ کے گاہک زیادہ ہوں گے ہم آپ کو گاہک بھیجیں گے تاکہ آپ فل کپیسٹی (گنجائش) سے کام کرسکیں۔ آپ اپنی لیبر کو بھی رقم ان کے اکاؤنٹ کھلوا کر دیں۔
اس کا آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
اپنی لیبر کو دی جانے والی مزدوری/ تنخواہ جو کہ ریکارڈ ہورہی ہے دو سال بعد کل تنخواہ/ مزدوری کے برابر کی رقم آپ کو سسٹم کی طرف سے واپس کر دی جائے گی۔
آپ کی طرف سے ایک سال میں اس سسٹم کے ذریعہ کی جانے والی خریداری / بزنس کے برابر آپ کو قرضہ حسنہ یعنی بغیر سود کے قرض، جس کی واپسی 25 سال کی قسطوں میں ہوگی، دیا جائے گا۔ جس کے حصول کے لیے صرف ایک دن کا کام ہوگا۔ جس دن آپ کو پیسوں کی ضرورت ہوگی اسی دن آپ کی ضرورت سے زیادہ رقم مل سکے گی۔ تاکہ آپ اپنی ورکشاپ کو اپ ڈیٹ کرسکیں اور اپنے بزنس کو تیزی سے بڑھا سکیں۔
آپ کو نیٹ ورک کی طرف سے ایسے مزدور یا ملازم دیئے جاسکتے ہیں جن کی تنخواہ نیٹ ورک ادا کرتا رہے گا۔
لہذا آج ہی اس سسٹم میں شامل ہوں جہاں آپ سے کچھ نہیں لیا جائے گا صرف دیا جائے گا۔ ممبر بنیئے اور جلدی بنئے تاکہ آپ کے لیے پیکج تشکیل دیا جاسکے۔

اگر آپ کے پاس سواری والی گاڑیاں ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر سڑکوں پر سروس دے رہے ہیں تو آپ کے لیے ایک زبردست پیکج لا رہے ہیں
آپ تمام سواریوں سے بس پر یا ویگن پر کرایہ وصول کریں مگر اسے بینک میں اپنے اکاؤنٹ میں ڈالیں۔ تمام سواریوں کو یہ سہولت دیں کہ آپ کو آن لائن پیمنٹ کرسکیں۔ آپ اگر اڈوں پر اپنے آفس رکھتے ہیں اور بکنگ وہاں پر ہوتی ہے تو پھر تمام وصولیاں آن لائن / بینک کے ذریعہ کریں اس کا آسان طریقہ آپ کو سمجھا دیں گے۔
اس کا آپ کو کیا فائدہ ہوگا؟
اس کا فائدہ یہ ہوسکتا ہے کہ ایک سال میں جتنی رقم آپ کے ذریعہ سے آپ کے اکاؤنٹ میں جمع ہو کر خرچ ہوگی اس رقم کے برابر آپ کو قرضہ حسنہ (بغیر سود) مل سکتا ہے ۔ جس سے آپ کئی نئی گاڑیاں خرید سکتے ہیں۔ اپنا کاروبار وسیع کرسکتے ہیں۔ یہ قرض حسنہ 25 سال کی قسطوں میں واپس کرنا ہوگا۔
آپ کے کاروبار کو وسیع کرنے کے لیے آپ کے گاہکوں یا مسافروں کو ہم بھیجیں گے اور یوں آپ کی سالانہ انکم ڈبل ٹرپل ہوسکتی ہے۔
اگر آپ لوڈر گاڑی یا ٹرک اڈا چلا رہے ہیں تو آپ کوشش کریں لوگوں سے کرایہ آن لائن اکاؤنٹ میں وصول کریں۔ جس کے لیے آپ کو مشین مل سکتی ہے۔ مگر جو رقم آپ کیش لیں وہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں۔ اڈے پر رقم وصول ہونے والی رقم بھی آن لائن وصول ہوسکتی ہے۔ جس طرح آپ ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگواتے ہیں۔
اس طرح اکاؤنٹ میں بھی رقم منگوائی جاسکتی ہے۔ مگر آپ کو اس کا فائدہ بھی ملنے لگا ہے۔
آپ جو رقم اپنے ڈرائیوروں اور ہیلپروں کو دیتے ہیں یہ رقم ان کے اکاؤنٹ کھلوا کر اس میں بھیجیں تو دو سال میں جتنی رقم دی ہوگی وہ ساری آپ کو اکٹھی واپس مل جائے گی اور یوں آپ کو تمام لیبر اور تنخواہیں واپس مل گئیں۔
جو رقم آپ بینک کے ذریعہ وصول کررہے ہوں گے یا جمع کروا کر خرچ کر رہے ہوں گے ایک سال بعد جتنی رقم بنے گی اس کے برابر کی رقم آپ کو قرض حسنہ (بغیر سود کے) 25 سال کے لیے مل جائے گا۔ جس سے آپ نئی گاڑیاں خرید سکیں گے یا کاروبار کو وسیع کرسکیں گے۔
اس موقع کو غنیمیت جانئے اور فوراً ممبر شپ حاصل کریں تاکہ آپ کے لیے پیکج تشکیل دیا جاسکے۔ یاد رہے کہ ساری رقم آپ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کر رہے ہیں لہذا کوئی رسک نہیں مگر جو فائدہ آپ کو مل رہا ہے یہ تو آج تک کوئی حکومت بھی نہیں دے سکی۔ مگر ہمارا نیا فارمولا اس کو ممکن بنارہا ہے۔

اگر آپ مرغی فارم چلا رہے ہیں تو اس کام میں خاصا رسک بھی موجود ہے۔ آپ اس رسک سے بچنے کے لیے کاروبار کو محفوظ بنانے کے لیے ہمارے ساتھ چلیں
آپ تمام خریداری اور سیل اپنے بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ کریں۔ اس کا فائدہ؟
اپنے ملازمین کو تمام تنخواہ /لیبر ان کے بینک اکاؤنٹ کے ذریعہ دیں۔ اس کا فائدہ؟
آپ نے اپنی لیبر کو جو تنخواہ دو سال میں دی ہوگی وہ آپ کو اکٹھی واپس مل جائے گی۔ جو آپ کو مالی فائدہ دے گی۔ اس طرح جتنی سیل / پرچیز اس سسٹم کے تحت ہوگی اس کے برابر رقم آپ کو سال کے آخر پر اکٹھی رقم بطور قرض حسنہ (بغیر سود) آپ کو مل جائے گی جس کی واپسی 25 سال کے لیے قسطوں پر ہوگی اس سے آپ نہ صرف نقصانات کو پورا کرسکیں گے بلکہ کاروبار کو وسیع کرسکیں گے۔
اگر آپ ڈیری فارم چلا رہے ہیں تو جتنی خریداری اور سیل ہے اسے بینک کے ذریعہ کریں۔ فائدہ؟
ایک تو یہ کہ آپ کی تمام خریدی جانے والی اشیاء مارکیٹ سے سستی ملیں گی دوسرا دو سال میں تمام جانوروں کی خریداری بھی آپ اکاؤنٹ کے ذریعہ یعنی کراس چیک کے ذریعہ کریں گے تو یہ ساری رقم آپ کے اکاؤنٹ میں گنی جائے گی۔ اور ایک سال میں جتنی رقم سیل پرچیز میں خرچ ہوگی سال بعد اس کے برابر کی رقم آپ کو قرضہ حسنہ کے طور پر مل سکے گی۔ لہذا ابھی ممبر بنیئے تاکہ آپ کے لیے پیکج بنایا جاسکے۔

آپ کا تعلق دنیا کے کاروباری اداروں سے ہوتا ہے۔ آپ کو اپنی پروڈکٹ دنیا کے مقابل پر کوالٹی اور قیمت میں مقابل پر آنا ہوتا ہے۔
اب اگر آپ ہمارے نیٹ ورک میں آتے ہیں (اس کے لیے آپ نے صرف ہمارے والے بینک میں اپنا اکاؤنٹ کھول کر اس کے ذریعے ڈیل کرنا ہے) تو ہم
آپ کو ایکسپورٹ کی قیمت کا 30 فیصد سے 40 فیصد کا وزن ہم اٹھانے کے لیے تیار ہوں گے۔ گویا آپ 100 روپے والا پروڈکٹ دنیا کی مارکیٹ میں جہاں 90، 95، 100، 110 کے ریٹس چل رہے ہوں گے وہاں مقابل پر قیمت کو کم کرنا مگر کوالٹی برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
اب اگر آپ اپنی کوالٹی اور منافع پر کوئی کٹ لگائے بغیر 30 سے 40 فیصد قیمت کم کرکے میدان میں اتریں گے تو آپ دنیا سے بہت زیادہ بزنس لے سکیں گے۔ جس سے پاکستان میں زرمبادلہ تیزی سے آئے گا۔
30 سے 40 فیصد جو وزن ہم اٹھانا چاہیں گے وہ ہم مل بیٹھ کر طے کریں گے کہ کس طرح ہم اس بوجھ کو تقسیم کرسکتے ہیں۔ مثلاً آپ کی تمام لیبر کی کل رقم ہم دے دیں گے یا آپ کو آپ کی ڈیمانڈ کے مطابق لیبر خاص تعداد میں دے دیں جن کی تنخواہیں نیٹ ورک ادا کرے۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ فیول کا تمام خرچ ہم اٹھائیں یا کوئی اور صورت بھی ہوسکتی ہے مگر 30 سے 40 فیصد لوڈ نیٹ ورک اٹھائے گا۔
جب 30 سے 40 فیصد کم قیمت پر مگر کوالٹی پہلے کی طرح کے ساتھ میدان میں نکلیں گے تو خاصا بزنس اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔ پھر اس ٹارگٹ کو پورا کرنے کے لیے آپ کو اپنا سیٹ اپ بڑا کرنے کی ضرورت پڑے گی جس کے لیے ہم آپ کے ساتھ تعاون کریں گے۔
ایک سال میں جتنا بزنس ہمارے نیٹ ورک کے ذریعہ کیا ہوگا اس کے برابر کی رقم آپ کو قرض حسنہ کی شکل میں مل جائے گی۔ یہ قرض 25 سال کی قسطوں میں بغیر سود کے ادا کیا جائے گا۔ اس کے لیے کسی سیکورٹی کی ضرورت نہ ہوگی۔
اس مقصد اور اس نیٹ ورک میں شامل ہونے کے لیے صرف آپ نے وہ بینک جائن کرنا ہے جو ہمارا نیٹ ورک سلیکٹ کرے گا۔ آپ جن سے مال خریدیں گے یا سیل کریں گے ان کو بھی قائل کریں گے کہ وہ یہ بینک استعمال کریں اور جو رقم آپ بھیجیں گے وہ ایک ہی بینک کے ذریعہ بھیجیں گے تو یہ ساری رقم آپ کے کریڈٹ میں جمع ہوتی جائے گی۔ مثلاً آپ نے کسی کو رقم بھیجی عام بینک کے ذریعہ وہ پروڈکٹ یا خام مل خرید کر استعمال کرلیا گیا۔ آپ کی رقم ختم اب مال سے منافع کمائیں گے۔ لیکن اگر آپ وہ رقم ہمارے بینک کے ذریعہ بھیجیں تو وہ رقم آپ کے کریڈیٹ میں جمع ہو جائے گی۔ آپ نے مال خرید کر بزنس کرکے منافع کمالیا مگر رقم آپ کے کریڈٹ میں موجود ہے۔ جو سال کے بعد آخر پر آپ کو قرضہ حسنہ کی صورت میں مل سکتی ہے۔
لہذا فوری طور پر ہمارے نیٹ ورک میں آنے کے لیے پہلے قدم کے طور پر ممبر بنئے آپ سے کسی بھی سطح پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔

اگر آپ کوئی بھی تعلیمی ادارہ چلا رہے ہیں تو یقیناً آپ مالی بوجھ بھی محسوس کرتے ہیں جس کی وجہ سے اساتذہ کو معقول تنخواہ نہیں ملتی۔ سٹاف کی کمی رہتی ہے جس سے تعلیمی معیار پر سوال اٹھتے ہیں
آپ کے لیے ہم زبردست پیکج لے کر آرہے ہیں
آپ کو آپ کی ضرورت سے زائد کوالیفائیڈ سٹاف مل سکے گا جن کی تنخواؤں کا بوجھ آپ پر نہ ہوگا۔ ان کی تنخواہیں نیٹ ورک ادا کرے گا۔ اس میں ماسٹرز ، پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈرز، کمپیوٹر کے ماہرین، کلرک، اکاؤنٹنٹ، مالی، چوکیدار، وغیرہ وغیرہ سٹاف مل سکے گا۔
آپ نے اپنی تمام فیسوں کی انکم بینک (نیٹ ورک کے بینک) کے ذریعہ وصول کریں گے اور جو کیش وصول ہوگی وہ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروائیں گے۔ آپ سکول کی تمام خریداری بینک کے ذریعہ کریں گے۔ جتنی رقم آپ اپنے اکاؤنٹ میں جمع کرائیں گے یا بینک کے ذریعہ خریداری کریں گے وہ ساری رقم آپ کے کریڈٹ میں شامل ہوتی جائے گی جس کو سال کے آخر میں آپ قرضہ حسنہ (25 سال کے لیے بلا سود) کی صورت میں وصول کرلیں گے۔
آپ کے ادارے میں پڑھنے والے تمام بچوں کو ان کی تعلیمی لیول کے مطابق سکالر شپ ملے گی جو آپ کا ادارہ مینج کرے گا۔
آپ کو اپنی نئی برانچ کیمپس کھولنے پر تمام سٹاف مہیا کیا جائے گا جن کی تنخواہیں نیٹ ورک کے ذریعہ ان کو دی جاتی رہیں گی۔
5 سال تک نیٹ ورک کے ساتھ مکمل تعاون والے اداروں کو 5 سال بعد نئی بلڈنگ کے لیے 5 سال کی کل سیل پرچیز کے ریکارڈ کو مد نظر رکھ کر قرض حسنہ (25 سال کی قسطوں) پر دیا جاسکے گا۔
اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے قدم کے طور پر اس نیٹ ورک کا حصہ بنتے ہوئے ممبر بنئے اور اس نیٹ ورک کو جلد عملی میدان میں اتارنے کے لیے اپنے علاوہ زیادہ ممبر بنائیے تاکہ آپ کے لیے بھی (تعلیمی ادارے کے لیے) پپیکج (سافٹ ویئر) بنایا جاسکے۔